the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جنوبی افریقن کرکٹ ایمپائر ماریس ایرسمس کو آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق آئی سی سی کے ایمپائروں کے ایلیٹ پینل میں شامل ماریس ایرسمس کو سال 2016 کی شیفرڈ ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان 42 سالہ مصباح الحق کی جانب سے اپنی ٹیم کو کھیل کو اس کے روح کے مطابق کھیلنے کے لیے متاثر کرنے اور اپنے ملک میں



بغیر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے عالمی رینکنگ میں نمبر چار سے پہلی پوزیشن پر پہنچانے پر ایوارڈ نے نوازا گیا ہے۔ مصباح الحق یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ گذشتہ سال یہ ایوارڈ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم کے نام رہا تھا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 'رواں سال کے آغاز میں سال ٹیسٹ میس اٹھانا اور اب میرے کیریئر کے اختتام کے قریب یہ اعزاز ہر کھلاڑی کے لیے ایک پیغام ہے کہ عمر کوئی رکاوٹ نہیں جب تک آپ اپنی فٹنس کے معیار کو برقرار رکھتے ہیں اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پرفارم کرتے رہتے ہیں۔'
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.